۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
Birth Anniversary of Hazrat Imam Mohammad Taqi (AS) in Kargil

حوزہ/ ولادت با سعادت جواد الائمہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے پر مسرت اور مبارک مناسبت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر سرپرستی جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت جواد الائمہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے مبارک اور پر مسرت مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ذیلی شاخ شعبہ ادب, جوادیہ پروجیکٹ کیر اور المہدی ڈیکوریشن کے اشتراک سے ایک عظیم الشان جشن محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان امام محمد تقی الجواد علیہ السلام نے شرکت کر کے امام محمد تقی علیہ السلام کے تعین اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

تصویری جھلکیاں:  کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کی جانب سے جشن میلاد امام محمد تقی (ع) کا انعقاد

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے محفل میلاد میں صدارت کے فرائض انجام دیئے, جشن محفل کا آغاز آخوند مسلم مدرس دارالقرآن حوزہ علمیہ اثنا عشریہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد تقاریر، منقبت اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے طرف سے سید علی شاہ نے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے اب تک کی کارکردگی اور کامیابیوں کے حوالے سے محفل میں شریک لوگوں کو تفصیل سے بریفنگ کی اور مستقبل میں جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے  مکمل خاکہ پیش کرتے ہوئے عوام اور بالخصوص موجودہ ڈونرز سے مزید تعاون کی اپیل کی۔

اس موقع پر مقررین نے امام محمد تقی علیہ السلام کے سیرت طیبہ اور حالات زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام محمد تقی علیہ السلام کے پاک ذات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دینے کی تلقین کی،  جن مقرین نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا ان میں آخوند اصغر سنگراہ, افتخار علی طالب علم جوادیہ پروجیکٹ کیئر, حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم فلسفی, ماسٹر شوکت علی ممبر جوادیہ پروجیکٹ کیئر اور حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے نام قابل ذکر ہیں جبکہ جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے طلبہ نے اجتماعی منقبت کے ذریعے امام محمد تقی علیہ السلام کو  شاندار خراج عقیدت پیش کی, اس کے علاوہ محترم مرتضیٰ شاکری, سید جواد موسوی, آخوند اصغر علی بشارت, کمیل احمد طالب علم جوادیہ پروجیکٹ کیئر نے اپنے کلام, منقبت اور قصیدہ خوانی کے ذریعے جواد الائمہ امام محمد تقی علیہ السلام کے خدمت میں خراج عقیدت پیش کئے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے اپنے صدارتی خطاب میں امام محمد تقی علیہ السلام اور محمد و آل محمد علیہم السلام کو مومنین کیلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے تلقین کی کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں محمد و آل محمد علیہم السلام کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے دنیا اور آخرت دنوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو, سید محمد ضیاء الدین موسوی نے مسابقتی امتحانات کے مختلف شعبوں میں جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے طلبہ کے  کامیاب نتائج اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے ڈائریکٹر اور ممبران کو علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے ڈونرس اور عوام کے طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا اور مستقبل میں کامیابی کے مزید مراحل کو پار کرنے کی خواہش اور امید کا اظہار کیا اور جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے ڈونرس کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ ان کے مالی تعاون کے بغیر یہ پروجیکٹ کبھی کامیاب نہیں ہوتا اور آج ان کے مالی امداد اور تعاون کے بدولت ہمیں یہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہے, حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے مزید کامیابی کیلئے مالی تعاون کرے اور ہمارے معاشرے کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے قابل ترین اور ہنرمند طلبہ کو اپنے ہنر اور قابلیت کو ابھارنے کے مواقع فراہم کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی نے امید ظاہر کی کہ جس طرح جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے پہلے بیچ کے طلبہ نے کامیابیاں حاصل کی ہے اسی طرز پر موجودہ طلبہ بھی آنے والے سالوں میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہونگے۔

حجت الاسلام سید محمد ضیاء الدین موسوی نے اپنے خطاب کے آخر میں عالم اسلام میں بالعموم اور ملک ہندوستان, جمہوری اسلامی ایران, عراق, شام, یمن اور فلسطین اور پاکستان میں بس رہیں شیعیان امیرالمومنین کے سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی۔

اس موقع پر سبط حسن کلیم ممبر شعبہ ادب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور بہترین انداز میں جشن محفل میلاد امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کو احسن طریقے سے سے اپنے اختتام کو پہنچانے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .